ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں کار اور بائک کی ٹکر؛ نوجوان بس کی زدمیں آکر ہلاک

کاروار میں کار اور بائک کی ٹکر؛ نوجوان بس کی زدمیں آکر ہلاک

Thu, 22 Dec 2022 14:12:57    S.O. News Service

کاروار 22 ڈسمبر (ایس اونیوز)  کار اور بائک کی ٹکر کے بعد بائک سوار بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  ستیم گوند نائک (18)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات صبح  بالنی قصبہ  میں پیش آیا۔

ٹکر لگنے سے کار کے اگلے حصے کو بری طرح  نقصان پہنچا ہے جبکہ بائک کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ جیسے ہی کار اور بائک کی ٹکر ہوئی،  بائک سوار سڑک پر جاگرا جس کے دوران  قریب سے گذرنے والی بس کی زد میں  آکر  ستیم نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

کدرا پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: